پولیو مہم آج شروع،اڑھائی ہزارٹیمیں تشکیل:محمد مرتضیٰ

پولیو مہم آج شروع،اڑھائی ہزارٹیمیں تشکیل:محمد مرتضیٰ

ضلع سرگودھا میں 5 لاکھ 24 ہزار سے زائد بچے قطروں کیلئے ٹارگٹ

بھیر ہ (نا مہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی قومی مہم آج سے ملک بھر میں شروع ہو رہی ہے اور ضلع سرگودھا میں 5 لاکھ 24 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اس مقصد کے لئے 2 ہزار 5 سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل بھیرہ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے بتایا کہ تحصیل بھیرہ کی 15 یونین کونسلوں میں 45 ہزار 6 سو سے زائد بچوں کو 230 ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بہتر مستقبل کے لئے اپنے 5 سال یا اس سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تحصیل بھیرہ میں پولیو مہم کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل وال سٹی اتھارٹی کامران لاشاری اور اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے تحصیل آفس میں بچوں کو قطرے پلا کر کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں