جاوید اقبال چیمہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

جاوید اقبال چیمہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

ان کی زندگی دین کی سربلندی کیلئے ہمارے لئے مثال ہے ، ڈاکٹر طارق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )حاجی جاوید اقبال چیمہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر صوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ جاوید اقبال چیمہ کی زندگی دین کی سربلندی کیلئے ہمارے لئے ایک مثال ہے ۔ جماعت کے کارکن سے لیکر ا کا برین تک کا دامن صاف ہے جس کی گواہی اعلیٰ عدالتوں نے ہی نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر ، سیاسی سماجی ، مذہبی حلقے دیتے نظر آتے ہیں ۔ مولانا جاوید احمد قصوری امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بڑے کارکن ہی نہیں تھے بلکہ بڑے رہنماؤں میں شامل تھے ۔ قرآن خوانی میں جاوید اقبال چیمہ کے بیٹے حماد جاوید چیمہ ، شمس نوید چیمہ، عامر محمو د چیمہ، ڈاکٹر فاروق ، قیم ضلع ڈاکٹر طاہر فاروق، امیر شہر میاں انعام الحق قیصر اور قیم شہر ملک محمد انور کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں