صفر المظفر کا جلوس کاظمی منزل بلاک نمبر11 سے برآمد
سخت سکیورٹی میں مقررہ راستوں سے ہوکرامام بارگاہ بلاک 7 پر ختم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)11 صفر المظفر کا جلوس کاظمی منزل بلاک نمبر11 سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک 7 پر اختتام پذیر ہوا قبل ازیں مجلس عزاء برپا کی گئی جس میں مقررین نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جلوس کی وجہ سے آزاد روڈ’ گولچوک’ کچہری بازار’ کارخانہ بازار’ خوشاب روڈ تک راستوں کو خار دار تاروں کی مدد سے سیل کر کے ٹریفک کے متبادل راستوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔