کریک ڈائون کے باوجود بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ

کریک ڈائون کے باوجود بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ

انتظامیہ ڈنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا،حکام فوری نوٹس لیں،شہری

سرگودھا(نامہ نگار )ایک طرف تو انتظامیہ اور پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف برسرپیکار ہے اور پکڑ دھکڑ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے تو دوسری طرف بازاروں میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، کمی واقع نہیں ہو رہی ، جو کہ باعث تشویش امر بنتا جا رہا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ وقتی کارروائی کرکے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے اس سلسلہ میں ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں