کسان کارڈ کے اجراء میں ضلع سرگودھا کا صوبے میں پہلا نمبر، گندم اور گنے کی بمپر پیداوار

کسان کارڈ کے اجراء میں ضلع سرگودھا کا صوبے میں پہلا نمبر، گندم اور گنے کی بمپر پیداوار

سٹرس کی پیداوار میں ڈیڑھ لاکھ ٹن اضافہ متوقع ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، بھاری پیداوار کی توقع ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ،یہ محکمہ زراعت اور کسانوں کی محنت کاثمر ہے ، نائلہ باقر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہا ہے کہ ضلع سرگود ھا کسان کارڈ کے اجراء میں صوبے میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ گندم اور گنے کی بمپر کراپ بھی محکمہ زراعت کی کاوشوں اور کسانوں کی محنت کاثمر ہے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے محکمہ زراعت سے متعلق بریفنگ اجلاس میں کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سال 2020-21 میں پانچ لاکھ 13ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی جس سے چھ لاکھ 16ہزار 660 ٹن گندم حاصل کی گئی جوکہ گذشتہ سال کی نسبت 58ہزار ٹن زائد رہی سال 2020-21 میں ایک لاکھ 48ہزار ایکڑ رقبہ پر زیر کاشت گنا سے 46لاکھ 41ہزار 280 ٹن پیداوار حاصل کی گئی ، سٹرس کی پیداوار میں بھی ڈیڑھ لاکھ ٹن اضافہ متوقع ہے ، گذشتہ سال ایک لاکھ دس ہزار ایکڑ رقبہ پر کاشت دھان کی فصل سے ایک لاکھ 58ہزار 400 ٹن چاول حاصل کیاگیا تاہماس سال یہ کاشت ایک لاکھ 12ہزار 900 ایکڑ پر کی گئی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ بھاری پیداوار کی توقع ہے ،مکئی کی فصل پر کیڑے کے حملے کے خدشات کے پیش نظر کسانوں کو ضروری سپرے کرنے کی تجاویز دی جارہی ہیں، حکومت گندم او رگنے کے آلات کی خریداری پر پچاس فیصد سبسڈی دے رہی ہے ۔ اس وقت کسان کارڈ کیلئے رجسٹرڈ کسانوں کی تعداد ایک لاکھ 43ہزار 113 میں سے 26ہزار 96 کسانوں نے اپنا کونیکٹ اکاؤنٹ کھلوا لیاہے۔ جس میں سے 25ہزار 264 کسانوں نے کسان کارڈ کیلئے د رخواستیں دیں اور محکمہ زراعت نے 13ہزار412کسانوں کو کارڈ جاری کر دیئے ہیں جبکہ 7ہزار 431 کسانوں نے کسان کارڈ سکیم سے استفادہ کیاہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی اور کسان دوست سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں