محلہ وٹوانوالہ کی گلیوں میں بجلی کے تار موت بن کر لٹکنے لگے

محلہ وٹوانوالہ کی گلیوں میں بجلی  کے تار موت بن کر لٹکنے لگے

محلہ وٹوانوالہ کندیاں کی گلیوں کے کوچوں گلی نمبر 19.18.17.16.4.5.7.8 میں بجلی کی تاریں لٹک رہی ہیں کیونکہ جہاں پربجلی کے پول نہیں لگے ہوئے کسی بھی وقت کوئی جانی حادثہ ہوسکتاہے

کندیاں(نمائندہ دنیا )محمکہ واپڈاافسران کے نوٹس میں دینے کے باوجود کہیں شنوائی نہیں ہوئی واپڈاکوکہاگیاہے کہ یہاں پراگربجلی کے پولزنہیں لگ سکتے توان گلی کوچوں میں بجلی کی فورکورتارلگادی جائے تاکہ ان گلیوں کوچوں کے مکینوں کے میٹربجلی اس فورکورتارپر لگ سکیں اورمیٹرزبجلی کی تاریں گلی کوچوں اورچھتوں پرنہ لٹکیں اہلیان محلہ نے حلقے ممبر قومی اسمبلی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی امورامجدعلی خان اورواپڈاکے افسران سے مطالبہ ہے ان گلی کوچوں واپڈاکی فورکورتاریں لگاکرشہریوں کی مشکلات حل کریں تاکہ ان کے میٹربجلی نصب ہوسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں