مقامی ضلع کے ڈومیسائل کے حامل نائب تحصیلداروں کو دوسرے اضلاع میں تعینات کرنیکا مطالبہ

 مقامی ضلع کے ڈومیسائل کے حامل نائب تحصیلداروں کو دوسرے اضلاع میں تعینات کرنیکا مطالبہ

ضلع میانوالی کے مختلف قانونگوئی اسٹیشنز پر ضلع کے مقامی ڈومیسائل کے حامل افراد بطور نائب تحصیلدار تعینات ہیں

کندیاں(نمائندہ دنیا )سفارشی اور ذاتی تعلقات والوں کے غلط کام بھی سرانجام دیئے جارہے ہیں جبکہ بغیر سفارش والے افراد اپنے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے دفتروں کے طواف کرنے پر مجبور ہیں، شہریوں کا کہنا ہے جس طرح مقامی ضلع کے ڈومیسائل کے افراد اپنے تھانوں میں تعینات نہیں ہوسکتے ویسے ہی کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقامی ضلع کے ڈومیسائل کے حامل نائب تحصیلداروں کو دوسرے اضلاع میں تعینات کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں