خوشاب:48گھنٹوں میں 3کورونا مریض دم توڑ گئے

خوشاب:48گھنٹوں میں 3کورونا مریض دم توڑ گئے

کورونا کے 31نئے کیسز سامنے آئے ،15افراد صحت یاب بھی ہو ئے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں 48 گھنٹوں کے دوران مزید تین افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے ، ضلع خوشاب میں اموات کی تعداد 84ہو گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں میں کورونا کے 31نئے کیسز سامنے آئے جبکہ15افراد صحت یاب ہوئے ، اس وقت ضلع خوشاب میں فعال کیسز کی تعداد 109 ہے جن میں2 مریض ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد اور مریض ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ تحصیل خوشاب میں60،تحصیل نوشہرہ میں13،تحصیل قائد آباد میں7اور تحصیل نور پور تھل میں 2مریضوں کو انکے گھروں پر آئسولیٹ کر کرکے ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں