خرم شہزاد ، سی ای او ہیلتھ کا پولیوٹیم کی کارکردگی کا جائزہ

خرم شہزاد ، سی ای او ہیلتھ کا پولیوٹیم کی کارکردگی کا جائزہ

گھروں پر دستک د یکر پو لیو سے بچا ئوکے حفاظتی قطروں بارے پوچھا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ کے ہمرا ہ میانوالی شہر میں پو لیو مہم کی انسپکشن کے حوالہ سے مختلف علا قوں کا اچانک دورہ کیا اورپو لیو ٹیموں کی کارکردگی کو موقع پر چیک کیا اورپولیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے پینے والے بچوں کی فنگر مارکنگ کو بھی چیک کیا ،تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پو لیو موبائل ، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیموں کی مختلف مقامات پر اچانک انسپکشن کی ،انہوں نے شہر کی مختلف گلیوں اور محلوں میں شہر یوں کے گھروں پر دستک دے کر پو لیو سے بچا ئوکے حفاظتی قطرے پینے والے بچوں کو فزیکلی چیک اور اہل خانہ سے پو لیو ٹیموں کے رو یوّں سے متعلق بھی دریا فت کیا ۔شہریوں نے پو لیو ٹیموں کے رویوں کوسراہا ۔ڈپٹی کمشنر نے جنر ل بس اسٹینڈ پر ٹرانزٹ پو لیو ٹیم کو بھی چیک کیا اور ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے انہیں ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ ڈیو ٹی میں کسی قسم کی لا پرواہی نہیں ہو نی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں