ضلع میانوالی کی ریسکیو ٹیم کی تیراکی اور فائر فٹ میں پہلی پوزیشن

ضلع میانوالی کی ریسکیو ٹیم کی تیراکی  اور فائر فٹ میں پہلی پوزیشن

پنجاب ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر نگرانی سرگودھا ڈویژن کی سطح پر انٹراڈسٹرکٹ مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جن میں ضلع میانوالی کی ریسکیو ٹیم نے مجموعی طوردوسری پوزیشن جبکہ تیراکی اور فائر فٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے میانوالی ریسکیو ٹیم کو بہتر کارکردگی پر داد دی۔ علاؤہ ازیں سرگودھا پہلی،خوشاب تیسری جبکہ بھکر چوتھی پوزیشن پر رہا۔ ڈویژنل سطح مقابلہ جات میں ڈویژن بھر کے اضلاع سرگودھا، میانوالی،خوشاب اور بھکر کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔انٹرا ڈسٹرکٹ مقابلہ جات میں تمام اضلاع کی ٹیمیں کے درمیان ٹراما،ہائیٹ ریسکیو، سوئمنگ،فائیرفٹ، ویل ریسکیو کے مقابلے منعقد کرائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں