صاف پانی نہ ملنے پر گائوں مہوڑیانوالا کے مکین سراپا احتجاج

صاف پانی نہ ملنے پر گائوں مہوڑیانوالا کے مکین سراپا احتجاج

جوہڑوں کاپانی پینے پر مجبور،ڈی سی آفس جوہرآباد کے سامنے مظاہرہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )دامن مہاڑ کے دور افتادہ گائوں مہوڑیانوالا پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر نہ ہونے پر گاوں کے مکین سراپا احتجاج بن گئے ،گزشتہ روز گاؤں کے مکینوں نے ڈی سی آفس جوہرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین سو نفوس پر مشتمل موضع مہوڑیانوالا میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث وہاں کے مکین جوہڑوں میں جمع ہونیوا لا بد بودار پانی پینے پر مجبور ہیں ، اس دوران مظاہرین کے ایک دفد نے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے ڈویژنل چیئر مین حسن عمران ملک کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک سے ملاقات کی اور ان سے استدعا کی کہ علاقہ کا دورہ کر کے علاقہ کے مکینوں کا از خود مشاہدہ کریں ،ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مہوڑیانوالا میں پینے کے پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں