صارفین کا استحصال کرنیوالے عناصرکا محاسبہ کرنیکا حکم

 صارفین کا استحصال کرنیوالے عناصرکا محاسبہ کرنیکا حکم

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی پر کارروائی کریں،ڈی سی

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع مصنوعی مہنگائی ،ذخیر ہ اندوزی اور مقرر کرد ہ نرخوں سے تجاوز کرکے صارفین کا استحصال کرنیوالے عناصرکاسختی سے محاسبہ کریں اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانو ن کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں ،انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول ایکٹ 1977ودیگر متعلقہ قوانین سے متعلق آگاہی کیلئے سی پی ڈی ڈیپارٹمنٹ ٹریننگ دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوروزہ تربیتی ورکشاپ کے بعد پرائس چیکنگ میکا نز م کو پہلے سے زیا دہ موئثر اور فعال ہو نا چاہیے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیت کیلئے منعقدہ دور وزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں