ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن کے ایجوکیشن حکام کیساتھ مذاکرات

ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن کے ایجوکیشن حکام کیساتھ مذاکرات

پروموشن زون میں آنے والے تمام کیس دسمبر تک مکمل کرنے کا وعدہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی ذمہ داران کے وفد نے مرکزی صدر راجہ کامران عزیز کی قیاد ت میں ڈی پی آئی رانا عبدالقیوم ، سپیشل سیکرٹری سکول سہیل شہزاد ، ایڈیشنل سیکرٹری سکول میڈم سیدہ ملیکہ، ڈپٹی سیکرٹری پروموشن میڈم منصورہ سے الگ الگ تفصیلی مذاکرات کئے ، وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عثمان خان،صوبائی فنانس سیکرٹری چوہدری دلاور حسین ، چوہدری افتخار احمد ساقی،ریاست علی راؤ سمیت سرگودھا، لاہور، گجرانوالہ و دیگر اضلاع کے قائدین شامل تھے ، ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے اپنے مطالبات افسران کے سامنے پیش کیے ، جس پر کامیاب مذاکرات کے بعد محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پروموشن زون میں آنے والے سابقہ تمام کیس دسمبر تک مکمل کیے جائیں گے ،ایس ایس ٹی ٹو ہیڈماسٹر اور ایس ایس پروموشن کے لئے تیزی سے کام ہو رہا ہے اور رول 2014 میں ممکنہ تبدیلیوں کا ڈرافٹ تیار کر کے سمری سیکرٹری سکول کو بھیج دی گئی ہے ڈرافٹ میں ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس کیڈر کی سکیل 18 تک علیحدگی کی تجویز بھی موجود ہے ، اے ای اوز ایس ا یس ٹی کیڈر کا حصہ ہیں اور ایس ایس ٹی بھی 3 سال ریگولر سروس کرنے کے بعد اے ای اوز لگ سکتے ہیں، آن لائن سنیارٹی فہرستیں جلد مکمل کر کے آن لائن پروموشن شروع ہو جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں