روڈ سیفٹی سیمینار اور خصوصی بریفنگ ،شہریوں کی شرکت

روڈ سیفٹی سیمینار اور خصوصی بریفنگ ،شہریوں کی شرکت

ہر سال لاکھوں لوگ حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں ، مظہر الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )روڈ سیفٹی کے اصولوں کی اہمیت اور سوشل ورکرز کے کردار کے حوالے سے موٹر وے پولیس ایم ٹو ساؤتھ اور سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک روڈ سیفٹی سیمینار اور خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ڈی آئی جی آپریشنز مظہر الحق کاکا خیل، سیکٹر کمانڈر ایم ٹو ساؤتھ مقصود ڈوگر، سرگودھا یونیورسٹی کے طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز مظہر الحق کاکا خیل نے کہا کہ حادثات ایک عالمی چیلنج ہیں، کیونکہ ہر سال لاکھوں لوگ حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں ہونے والی اموات میں روڈ حادثات آٹھویں نمبر پر ہے اور اگر حادثات کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2030ء تک یہ موت کی پانچویں بڑی وجہ بن جائے گی۔ روڈ سیفٹی سیمینار کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ روڈ حادثات پانچ سے لے کر انتیس سال تک کے نوجوانوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں