ناقص کارکردگی والے افسروں کے گرد گھیرا تنگ

ناقص کارکردگی والے افسروں کے گرد گھیرا تنگ

دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے ، افسرکرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں ،سروسز ڈلیوری کو بہتر بنا یا جائے ، ڈپٹی کمشنروں،دیگر افسروں کو سخت ہدایاتفرائض میں غفلت برتنے پر سی ا ی ا و ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم کی خدمات کو سرنڈرکیا جا رہا ہے ،ڈویژن بھر کے افسروں کو واضح پیغام ہے کہ وہ بھی اپنا قبلہ درست کر لیں ، ڈاکٹر فرح مسعود

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فرائض میں غفلت او رناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز سمیت تمام افسروں کو سروسز ڈلیوری بہتربنانے کی سختی سے ہدایات جاری کردیں،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت ڈویژن بھر کے ضلعی افسر وں کوواضح طور پر متنبہ کیاہے کہ وہ فوراً سروسز ڈلیوری کو بہتر بنانے کے علاوہ دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی او رکرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کو سہولیات دستیاب ہوسکیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار کمشنر سرگودہا ڈویژن نے سروسز ڈلیوری او رمحکمہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ ایک سے زائد میٹنگز کے دوران کیا ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر سی ا ی ا و ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم کی خدمات کو سرنڈرکیا جا رہا ہے تاکہ ڈویژن بھر کے افسران کو واضح پیغام مل سکے کہ وہ بھی اپنا قبلہ درست کر لیں ۔ تعلیمی اداروں سمیت ڈویژن بھر کے تمام مراکزصحت پر عوام الناس تک بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ڈویژنل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں