ایپکا کا ملازمین کو 25فیصد اضافہ نہ ملنے پر اظہار تشویش

 ایپکا کا ملازمین کو 25فیصد اضافہ نہ ملنے پر اظہار تشویش

پنجاب حکومت یہاں بھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ،پرویز اختر ،ملک منور

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈویژنل صدر ایپکا محمد پرویز اختر چوہدری اور مرکزی سیکرٹری سیکرٹری اطلاعات ملک منور اقبال نے بلدیاتی اداروں اورمحکمہ ہیلتھ کے بعض شعبوں کے ملازمین کو 25فیصد نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت یہاں بھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے ، لگ بھگ تمام شعبہ جات کے کلرک پچیس فیصد کے اضافہ سے تنخواہیں وصول کر چکے ہیں مگرمیٹروپولیٹن کارپوریشن،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز ، ٹاؤن کمیٹیوں، تحصیل کونسلوں کے ساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ کے بعض شعبوں کے ملازمین کو کچھ نہیں ملا، اور نہ ہی ان محکموں کے سربراہان اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہے ہیں، جس پر ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے اور وہ احتجاج کیلئے پر تولنے لگے ہیں، حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے متاثرین خوار ہو کر رہ گئے ہیں، اگر ارباب اختیار نے ایک ہفتہ تک متذکرہ ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ نہ کیا تو بھرپور ہڑتال اور تالہ بندی کر ینگے ، ریلیاں نکالن کے علاوہ احتجاجی عمل کا دائرہ کار پنجاب بھر میں وسیع کر دینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں