کرپشن کا خاتمہ کرنے کے دعویدار آڈیٹر جنرل کی رپورٹ دیکھ لیں ،حامد حمید

 کرپشن کا خاتمہ کرنے کے دعویدار آڈیٹر  جنرل کی رپورٹ دیکھ لیں ،حامد حمید

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چو دھری حامد حمید نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کے دعویدار آڈیٹر جنرل کی رپورٹ دیکھ لیں جس میں انہوں نے مختلف اداروں میں 205 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جن میں پٹرولیم’ ٹیلی کام’ این اے ایچ’ پی ڈبلیو ڈی’ اسٹیٹ آفس’ اوگرا وغیرہ شامل ہیں مہنگی ایل این جی خریداری سے 1 ارب 65 کروڑ 97 لاکھ کا نقصان قوم کو برداشت کرنا پڑا اب وزیر اعظم اپنی تقریروں کی روشنی میں دیکھ لیں کہ چور کون ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں