اب پاکستان کسی بھی احتجاجی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا ، شیخ ندیم خاور

 اب پاکستان کسی بھی احتجاجی تحریک  کا متحمل نہیں ہوسکتا ، شیخ ندیم خاور

صدرمرکزی انجمن تاجران شیخ ندیم خاور نے کہا ہے کہ عوام کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت اور اپوزیشن جماعتیں لاک ڈاؤن کی طرف کاروبار کو نہ لیکر جائیں اب پاکستان کسی بھی احتجاجی تحریکوں کا متحمل نہیں ہوسکتا تاجر پہلے ہی کرونا سے متاثر ہیں ابھی تک کاروبار وہ عروج حاصل نہیں کرسکا جو کرنا چاہیے تھا۔ اس لئے حکومت ا ور اپوزیشن جماعتیں احتجاجی تحریکوں کی بجائے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے ایسی ٹھوس تجاویز دیں جس سے کاروباری سرگرمیاں فروغ پاسکیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں