سی ای او ایجوکیشن بھکر کے صبح سویرے سکولوں پر چھاپے

سی ای او ایجوکیشن بھکر کے صبح سویرے سکولوں پر چھاپے

سی ای او ایجوکیشن بھکر طارق حبیب فاروقی کا صبح 7 بج کر 35منٹ پر گوہروالاہائیر سکینڈری سکول اور گرلز ہائی سکول ک اچانک دورہ،کورونا ایس او پیزپر سختی سے علمدر آمد کا حکم دیا

دریاخان(نمائندہ دنیا)انہوں نے کہا کہ صفائی اور سکولز میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے موبائل فون پر پابندی کے حوالے سے کوئی کوتاہی نا قابل برداشت ہو گی ، ایک ہفتے کے بعد مذکورہ سکولز کا دوبارہ وزٹ کیا جائے گا اور کسی کمی کی صورت میں سکول ہیڈز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انھوں نے ہدایت کی کہ تمام سٹاف بروقت اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہو اور طلبا و طالبات کو تلفظ کے ساتھ قومی ترانہ پڑھنا سکھایاجا ئے ۔سکولوں کے اندر تختی ، قلم اور دوات کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں