وزیراعظم نے معیشت کیلئے سیاسی فائدے پس پشت ڈال کر مشکل فیصلے کئے ،سردار سبطین
صوبا ئی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور ان کے حواری جتنا واویلا کرلیں احتساب کے حکومتی بیانئے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی
کندیاں(نمائندہ دنیا ) وزیراعظم نے معیشت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر معمولی فیصلے کئے ، ملک وقوم کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں اور یہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا ، صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ حکومت نے ضروری بیرونی ادائیگیاں،کورونا وباء کی چار لہروں کا مقابلہ اور معیشت کو اندھے کنویں سے نکال کر مشکل وقت گزار لیا ہے انشاء اللہ اب ترقی کی رفتارمزید تیز ہوگی ۔