سالانہ کھربوں روپے کا پانی ضائع ،نئے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر :میاں محمد عمران
انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے کہا ہے کہ نئے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے سالانہ کھربوں روپے کا پانی ضائع ہورہا ہے جسے استعمال میں لاکر زراعت کو فروغ دیا جاسکتا ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مگر بدقسمتی سے سیاست کے نام پر ڈیمز کی مخالفت کی جارہی ہے جس سے ہر گزرتے دن کیساتھ ملک میں پانی کا مسئلہ سر اٹھاتا جارہا ہے ، اس وقت پاکستان کے 75 فیصد لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جہاں پر پینے کا صاف پانی دستیاب ہے وہاں پر بھی تجزیئے کے مطابق وہ پانی انسانی صحت کیلئے مضر ہے ۔