پتھر نکالنے کے دوران آلودہ پانی نہر برد،زرعی رقبہ بنجر

 پتھر نکالنے کے دوران آلودہ پانی نہر برد،زرعی رقبہ بنجر

وسیع پیمانے پر زرعی اراضی ناقابل کاشت ،رقبہ مسلسل متاثر ہو رہا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع سرگودھا میں بلاکس سے بلاسٹنگ اور نکاسی پتھر کے باعث زیر زمین انتہائی آلودہ پانی نمودار ہوتا ہے ، اس پانی کو پہاڑیوں کے ان بلاکس کے قریب ہی جوہڑوں کی شکل میں جمع کرنے کے ساتھ ساتھ نہر یا سیم نالے میں بہا دیا جاتا ہے ، جو کہ نزدیکی رقبہ جات کو بھی متاثر کر رہا ہے اور وسیع پیمانے پر زرعی اراضی ناقابل کاشت ہو چکا ہے اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، اہل علاقہ کی شکایت پر تحفظ ماحولیات کی جانب سے اس پانی کے نمونہ جات کی جو تجزیاتی رپورٹ آئی ہے اس میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پانی سے زمین مکمل طور پر بنجر ہونے کا خدشہ ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کے تناظر میں محکمہ مائنز نے پتھر مارکیٹ کے مختلف بلاکس کے الاٹیوں کومتذکرہ پانی کو مناسب ٹریٹمنٹ اور اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہر ایک کو کم از کم 1ہزار پودے لگانے کی ہدایت کی اور عملدرآمد نہ ہونے کے باعث سخت قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں