جوہرآباد :عملہ صفائی کا احتجاج،25فیصد تنخواہ بڑھانے کامطالبہ

جوہرآباد :عملہ صفائی کا احتجاج،25فیصد تنخواہ بڑھانے کامطالبہ

اخراجات پورے نہیں ہورہے ، ملازمین کے ایم سی آفس کے سامنے نعرے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے عملہ صفائی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر سراپائے احتجاج بن گیا،بدھ کے روز درجنوں ملازمین نے ایم سی آفس کے سامنے احتجاج کیا ، مظاہرین کی قیادت سلیمان ورکرز یونین میونسپل کمیٹی کے راہنما شیرا مسیح نے کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں کیا جانیوالا دس فیصد اضافہ ناکافی ہے ، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث موجودہ تنخواہوں سے ملازمین بالخصوص چھوٹے ملازمین کیلئے گھر کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں اس لئے تنخواہوں میں کم ازکم پچیس فیصد اضافہ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں