کوئی بچہ پولیو ڈراپس سے محروم نہ رہے ،خرم شہزاد کا حکم

کوئی بچہ پولیو ڈراپس سے محروم نہ رہے ،خرم شہزاد کا حکم

قطرے پلانے سے انکار پر مقامی شخصیات،علما ،پولیس کی مدد لی جائے

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پولیو جائزہ کمیٹی کا اجلاس ، پولیو ٹیموں کی قومی پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا یونین کونسل و ائز تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کاشف علی نے بر یفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلع میں ایک بھی ریفیوزل اور این اے کیس پنڈنگ نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ریفیوزل کوریج کے لئے مقامی با اثر شخصیات، علمائے کرام،پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز سے معاونت لی جائے ۔انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کوپولیو مہم کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کے اہداف کی سو فیصد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ضلع میں پانچ سال تک عمرکاکوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی بھی افسر یا ڈیوٹی پر متعین اہلکارکی غیر حاضری اور فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں