چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے قوانین کاغذی کارروائیاں،بچے محنت مشقت میں مصروف

چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے قوانین  کاغذی کارروائیاں،بچے  محنت مشقت میں مصروف

چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے بنائے گئے قوانین کاغذی کاروائیوں تک محدود،نوعمر بچوں کی بڑی تعداد ہوٹلوں،ورکشاپس اور کچرا اکھٹا کر کے روزی کمانے میں مصروف،شہریوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کندیاں، چشمہ اور گردونواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی دھجیاں اڑاء جارہی ہیں

کندیاں(نمائندہ دنیا ) جہاں چائلڈ لیبر قوانین صرف سرکاری دفاتر کی الماریوں میں پڑی فائلوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں کندیاں شہر میں قائم ہوٹلوں،بھٹہ خشت،ورکشاپس،چھوٹی صنعتوں اور کاروباری اداروں میں نو عمر معصوم بچوں سے کام کروانے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں