نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں رئیل اسٹیٹ مالکان رکاوٹ

 نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں رئیل اسٹیٹ مالکان رکاوٹ

زمین کی الاٹمنٹ مشکل بنا دی،سرگودھا کے مکینوں کیلئے گھر خواب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کے مکینوں کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ایک خواب بن گئی۔ پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ مالکان نے زمین کی الاٹمنٹ مشکل بنا دی۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا خواب سرگودھا شہر کے غریب عوام کیلئے حاصل کرنا تقریباً نا ممکن بنا دیا گیا۔ ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ حکام کے مطابق سرگودھا میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے پراجیکٹ کے 93 جنوبی کے قریب 2 مربع اور 75 جنوبی کے قریب 34 کینال زمین کے حصول کیلئے صوبائی حکومت کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے تاہم پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ کا مافیا اس سکیم کی منظوری میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے ،جسکی وجہ سے اس پروگرام پر عملدرآمد میں مسلسل رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں اور تاحال کوئی مثبت پیش رفت نظر نہیں آ رہی اور مزید تاخیر کا بھی خدشہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں