ضلع خوشاب پولیو فری رکھنے کیلئے سب کردار اداکریں،حمزہ
جن گھروں،پوائنٹس پر قطرے پلائے گئے مانیٹرنگ ٹیمیں تصدیق کریں
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کہ دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منقعد ہوا۔اجلا س میں دوسرے روز کی کو ریج رپو رٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے پولیو فری سٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے ،جن گھروں اور پوائنٹس پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں مانیٹرنگ ٹیمیں اس کی تصدیق کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے ، دنیا نے پولیو سے نجات حاصل کر لی ہے اب ہمیں اس کے خاتمے کیلئے قومی فریضہ کے طور پر اپنی تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کامران اشرف، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اماناﷲ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈا کٹر را گلزار، ڈاکٹر طاہرحیات،کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔