اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل سست روی کاشکار

 اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل سست روی کاشکار

آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنسوں کو منسوخ کرنے کا عمل بھی زیر التوا

سرگودھا(نامہ نگار ) ناقص حکمت عملی کے باعث اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل جہاں انتہائی سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے وہاں خود کاراسلحہ پر عائد پابندی کے حوالے سے عملدرآمد کی صورتحال بھی قابل تشویش بن چکی ہے ،ذرائع کے مطابق حکومت نے 2015سے ریجن بھر میں قیام پاکستان سے لے کر اب تک جاری کر دہ اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزد کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے ، اس حوالے سے بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی گئی اور حکومت کی جانب سے بار بار ڈیڈ لائن دینے کے باوجود عملدرآمد ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے ،ضلع سرگودھا میں منظور شدہ اسلحہ لائسنسوں کی تعداد لگ بھگ دو لاکھ ہے جس میں سے 30فیصد پر ہی عملدرآمد ہو سکا اسی طرح حکومت نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنسوں کو منسوخ کر کے انہیں مینیول کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر لائسنس ہولڈرز کی عدم دلچسپی کے باعث یہ عمل بھی التواء کا شکار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں