بیروزگار نوجوان ڈی چوک تک مارچ کرینگے :طارق سلیم

 بیروزگار نوجوان ڈی چوک تک مارچ کرینگے :طارق سلیم

گھر گھر دستک ،10لاکھ ووٹر تک پہنچیں گے ، 6ہزار نئے یونٹ بنائیں گے ,امریکی افغانستان سے آ ئے تو پاکستان محفوظ،کھیل کیلئے رسک،پریس کانفرنس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ ڈگریاں اٹھائے پنجاب کے بے روزگار نوجوان ڈی چوک تک مارچ کریں گے ،رابطہ عوام مہم میں گھر گھر دستک دیں گے ، 10لاکھ ووٹر تک پہنچیں گے ، 6ہزار نئے یونٹ بنائیں گے ، حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ، مہنگائی آسمانوں سے بھی اوپر پہنچ گئی ہے ، کھانے پینے کی تمام اشیاء خورد و نوش عوام کی پہنچ سے دور ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیاں مکمل ناکام ہیں، امریکی فوج کو افغانستان سے نکال کر پاکستان لایا جا رہا تھا تو اس وقت پاکستان محفوظ ملک تھا؟ اب کھیل کے میدان میں سکیورٹی رسک بن گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بے روزگار نوجوان جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل کی قیادت میں 31اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد تک ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر مارچ کرینگے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین بارے سوال پر کہا کہ یہ سوال عمران خان سے پوچھیں ہم نے اسے مسترد کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں