ڈی سی کو آڈٹ پیراز نمٹاکر رپورٹ ارسال کرنیکی ہدایت

ڈی سی کو آڈٹ پیراز نمٹاکر رپورٹ ارسال کرنیکی ہدایت

وصولیوں ،اخراجات کے ریکارڈ میں فرق ،متعلقہ افسرہدایات نظرانداز کر رہے

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈی جی آڈٹ نے بورڈ آف ریونیو کو آگاہ کیا گیا کہ حالیہ سالوں کے دوران وصولیوں اوراخراجات کے ریکارڈ میں فرق آنے اور بیشتر ریکارڈ فراہم نہ کئے جانے پر متعدد مرتبہ سرگودھا ڈویژن کے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، مگر کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا اور نہ ہی ڈیپارٹمنٹل کمیٹیاں اس حوالے سے عملدرآمد کروا رہی ہیں، جس پر ڈپٹی سیکرٹری اسیسمنٹ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کمیٹیوں کی شیڈول کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ذاتی دلچسپی لے کر آڈٹ پیراز کو نمٹاکر جلد از جلد رپورٹ ارسال کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں