مسافر ویگن،دیگر گاڑیاں خستہ حال ،حادثات کا خطرہ بڑھ گیا
گنجائش سے زائد مسافر سوارکئے جارہے ، زائد کرایہ بھی وصول کیا جا رہا
سرگودھا(نامہ نگار ) سرگودھا شہر سے فیصل آباد، خوشاب و دیگر علاقوں میں جانے والی مسافر ویگن اور دیگر گاڑیاں خستہ حال ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت خطرناک حادثہ کا موجب بن سکتی ہیں، ویگنوں میں گنجائش سے زائد مسافر سوار کرنے کے ساتھ ساتھ زائد کرایہ بھی وصول کیا جا رہا ہے ، ویگنوں کے ڈھانچے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں، اس تمام تر صورتحال کے باوجود گاڑیوں کو لمبے روٹ پر جانے کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں، مسافروں نے اعلیٰ حکام کو ایسی گاڑیوں کو فوری بند کرنے اور مالکان کو جرمانہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔