سرگودھا جنرل بس سٹینڈ رات کے وقت فحاشی،منشیات کا اڈا

سرگودھا جنرل بس سٹینڈ رات کے وقت فحاشی،منشیات کا اڈا

مخصوص گروہ مسافروں کو پھانس کو لوٹنے لگا،کئی کی جیبوں کا بھی صفایا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا جنرل بس سٹینڈ رات کے وقت فحاشی اور منشیات کا اڈا بن گیا دور دراز سے آئے مسافر حسیناوں کے ہاتھے چڑھ کر اپنی جیبوں کا صفایا کروانے پر مجبور ہیں، ذرائع کے مطابق ایک مخصوص گروہ مسافروں کو جسم فروشی کا لالچ دے کر ان سے نقدی و سامان لوٹ لیتا ہے جو پیسے نہ دیں ان کو ڈرا کر پولیس کے حوالے کروانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اڈا انتظامیہ قبل ازیں اس حوالے سے شکایت ضلعی حکام اور پولیس کو ارسال کر چکی ہے ،جس پر ابتداء میں ایکشن ہوا جو چند روز بعد ہی ٹھپ ہو گیا، جس پر یہ دھندا بدستور جاری ہے ،مسافروں و شہریوں کا ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد سے نوٹس لینے کا مطالبہ، جنرل بس اسٹینڈ میں فحاش کا دھندہ ختم کروایا جائے تاکہ کوئی شریف شہری ان کے جال میں نہ پھنس سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں