نوری گیٹ سے استقلال آباد تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار

 نوری گیٹ سے استقلال آباد تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار

حادثات معمول بن کر رہ گئے ،سلانوالی روڈ کی بحالی کا عمل ٹھپ ہو گیا

سرگودھا(نامہ نگار ) نوری گیٹ سے استقلال آباد تک سلانوالی روڈ کی بحالی کا عمل ابتدائی امور کا تعین نہ ہونے کے باعث ٹھپ جبکہ سڑ ک کی ٹوٹ پھوٹ وبال جان اورآئے روز حادثات معمول بن کر رہ گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق شہر کی مصروف شاہراہ سرگودھا سلانوالی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے خطرناک ہو گئی ہے ، ٹوٹی سڑک پر بھی کم عمر ڈرائیور تیز رفتاری سے چنگ چی رکشے چلاتے ہوئے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، انتظامیہ کی غفلت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر کی مصروف ترین سڑک کی مرمت نہیں کی جا رہی، اس حوالے سے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ڈویلپمنٹ شعبہ کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تاہم عملدرآمد لگ بھگ ٹھپ ہو چکا ہے ،اطراف کی آبادیو ں کے مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں