والی بال ٹورنامنٹ میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی،مقدمہ درج

 والی بال ٹورنامنٹ میں کورونا ایس  اوپیز کی خلاف ورزی،مقدمہ درج

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر والی بال ٹورنامنٹ انتظامی کمیٹی کے ارکان قانون کی زد میں آ گئے

سرگودھا(نامہ نگار ) پولیس کے مطابق حکومتی پابندی کے باوجود142شمالی میں والی بال میچ کے دوران لوگوں کا رش جمع کر کے کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے اور ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر انتظامی کمیٹی کے ارکان عاطف، رحمت اﷲ اور ضیافت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں