دس اضلاع کی مساجد میں نماز جمعہ پر سکیورٹی نقائص کی نشاندہی

 دس اضلاع کی مساجد میں نماز جمعہ پر سکیورٹی نقائص کی نشاندہی

وزارت داخلہ کی ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات

سرگودھا(نامہ نگار ) وزارت داخلہ نے سرگودھا سمیت دس اضلاع میں مانیٹرنگ ادارے کی جانب سے مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی بابت نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں، وزارت داخلہ کی ہدایت پر حساس ادارے نے سرگودھا ،لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، راولپنڈی ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان ، ڈی جی خان اور بہاؤالپور میں مجموعی طور پر 1006 مساجد کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ ان میں سے بعض پر سی سی ٹی وی کیمروں،پولیس ڈیوٹی ،سکیورٹی گارڈز، واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرزکی کمی پائی گئی جس پر وزارت داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کونماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کا از سر نوع جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں