کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دوکانیں سیل

 کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دوکانیں سیل

بلاک نمبر2،بلاک نمبر3اور اطراف کی مارکیٹوں میں اچانک کارروائی , نرمی کا یہ مطلب نہیں کہ ایس او پیز نظر اندا ز کئے جائیں،اسسٹنٹ کمشنر

سرگودھا(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر نے اندرون شہر بلاک نمبر2،بلاک نمبر3اور اطراف کی مارکیٹوں میں اچانک چیکنگ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دوکانیں سیل کر دیں، اور مالکان کو بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ آئندہ مقدمات کے اندراج کا عندیہ دیتے ہوئے حتمی وارننگ دی اور انہیں سماجی فاصلہ، ماسک سمیت دیگر قوائد و ضوابط کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مطلب نہیں کہ کورونا ایس او پیز نظر اندا ز کئے جائیں ہمیں ہمہ وقت قوائد و ضوابط کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے تب ہی ہم مکمل طور پر کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں