بجلی بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کا فیصلہ درست:حسن علی

بجلی بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس  وصولی کا فیصلہ درست:حسن علی

رہنماء پی ٹی آئی چو ھری حسن علی نے کہا ہے کہ حکومت نان فائلر کمرشل اداروں سے بجلی کے بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرنے کاجوفیصلہ کیاہے وہ درست ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کیونکہ تاجراوردوکاندار کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن ا س اہم ترین شعبہ سے وابستہ طبقات کامعاشی نظا م کاحصہ بننے کیلئے تیارنہ ہوناحیران کن ہے ، سیل کی کچی رسیدیں اورنان فائلرکارجحان پاکستان کی معیشت کیلئے زہرقاتل ہے ۔ضرورت ا س امر کی ہے کہ بزنس کمیونٹی وسیع ترقومی مفادمیں حکومتی فیصلوں کوقبول کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں