اے ڈی سی ہیڈکوارٹر کا شہرمیں صفائی ،نکاسی آب کا معائنہ

 اے ڈی سی ہیڈکوارٹر کا شہرمیں صفائی ،نکاسی آب کا معائنہ

دکانداروں کو کہیں کوڑا سڑکوں پر نہ پھینکیں،ڈسٹ بن رکھیں،ارشدوٹو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو نے کچہری بازار، اکرام کالونی، گلشن جمال، رحمان پورہ، کباڑی بازار، سٹلائٹ ٹاون چوک، ملٹری فارم روڈ اور ، عید گاہ روڈ، شیرازی پارک اور واٹر سپلائی روڈسمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور ایم سی کی جانب سے جاری صفائی وستھرائی اور نکاسی آب کے کام کا موقع پر معائنہ کیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نالوں سے نکالی جانے والی بھل فوری طورپر اٹھائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ دکانداروں کو ترغیب دیں کہ وہ اپنی دکانوں کا کوڑا کرکٹ سرکوں پر پھینکنے کی بجائے دکانوں پر ڈسٹ بن رکھ کر ان میں ڈالیں تاکہ بلدیہ کاعملہ روزانہ مخصوص وقت پر اسے باآسانی اٹھا سکیں ۔اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ صفائی کو اولین ترجیح بنائیں او راس پر خصوصی فوکس کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو نے صبح تقریبا سوا نو بجے ڈی ای او سیکنڈری، ڈی ای او ایلیمنٹری، ڈپٹی ڈی ای او، ڈی او لٹریسی اور سوشل ویلفیئر دفاتر کا بھی دورہ کیا اور افسران سمیت دیگر عملہ کی حاضری و ستیابی کو چیک کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں