بازاروں,منڈیوں میں ایس او پیز نظرانداز,اختیاط ورنہ کورونا بے قابو ,مانیٹرنگ ٹیموں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

بازاروں,منڈیوں میں ایس او پیز نظرانداز,اختیاط ورنہ کورونا بے قابو ,مانیٹرنگ ٹیموں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

سبزی منڈیوں میں نیلامیوں کے وقت بے احتیاطی ، بازاروں میں عوام کا جم غفیر، کورونا کی حالیہ لہر میں پھر تیزی کا خطرہ،وائرس پر مکمل قابو پانے کیلئے سخت اقدامات پر زور

سرگودھا(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر ) فروٹ وسبزی منڈیوں ،بازاروں میں کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے مناسب قدامات نہ اٹھائے جانے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر صورتحال باعث تشویش بننے لگی ہے ،کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز کے تحت ضلع کی منڈیوں میں تاحال مناسب اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ، جس کے باعث کورونا کی حالیہ لہر میں پھر سے تیزی کے خدشات پیدا ہو گئے ، بالخصوص نیلامیوں کے دوران خریداروں اور دوکانداروں کی اکثریت ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہی ، دوسری طرف مانیٹرنگ ٹیموں نے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کورونا پر مکمل خاتمہ سے مشروط قرار دیدیا ہے شہر کے بیشتر مصروف علاقوں میں لوگوں کا جم غفیر اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سوالیہ نشان دکھائی دیئے ، بازاروں میں گاہکوں کی ٹولیاں تمام حفاظتی انتظامات بالائے طاق رکھ کر خریداری میں مصروف رہیں،اورکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی دھڑلے سے کی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں