افغان کیمپ میں ماں کے پہلو سے 10دن کا بچہ اغوا
علی الصبح ماں کی آنکھ لگی تو نامعلوم افراد نومولود ریحان کو لے گئے
کالاباغ ( نمائندہ دنیا ) افغان کیمپ کوٹ چاندنہ میں ماں کے ساتھ سویا ہوا دس دنوں کا بچہ نامعلوم افراد اٹھا لے گئے ، صبح جب ماں اٹھی تو بچہ موجود نہ ہونے پر چیخ و پکار مچا جی ، کالاباغ پولیس نے بچے کی تلاش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات افغان کیمپ کوٹ چاندنہ میں دلاور نامی افغان باشندے کا خاندان گھر میں سویا ہوا تھا ،اس کا نومولود بیٹا ریحان ماں کیساتھ علی الصبح 3سے 4بجے تک موجود تھا جب اس کی ماں سو گئی تو نامعلوم افراد اسے اٹھا کر لے گئے ، کالاباغ پولیس نے بچے کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا ڈی پی او میانوالی مستنصر فیروز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل عیسی خیل تصور عباس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔