گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھل کا راستہ خراب،بچے پریشان
گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھل کا راستہ انتہائی خراب ہونے کے باعث معصوم بچوں کو سکول آنے جانے میں شدید مشکلات ہیں
بھیرہ(نامہ نگار) سکول گلی میں ہونے کے باعث بارش کے دنوں میں یہ راستہ نالہ کی صورت اختیار کر جاتا ہے چوہدری طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلی/راستہ کی تعمیر کے لیے پندرہ سال بعد آنے والی گرانٹ کرپٹ ٹھیکیداروں کی آپس میں لڑائی کی نذر ہوگئی ہے ۔