ڈسکوز کی ممکنہ نجکاری کیخلاف واپڈا ملازمین کا احتجاج

 ڈسکوز کی ممکنہ نجکاری کیخلاف واپڈا ملازمین کا احتجاج

دفاتر کا علامتی بائیکاٹ ، نعرے بازی،نجکاری نہیں ہونے دینگے ،مقررین

واں بھچراں ( نمائندہ دنیا )ڈسکوز کی ممکنہ نجکاری کے خلاف واپڈا میانوالی سرکل کے ملازمین کا بھرپور احتجاج ،دفاتر کا علامتی بائیکاٹ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ھائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی اپیل پر ملک بھر کی طرح میانوالی سرکل میں بھی ڈسکوز کی نجکاری کے خلاف بھر پور احتجاج کیا گیا واپڈا ملازمین نے نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور دفاتر کا علامتی بائیکاٹ کیا اس موقع پر احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ھوئے میانوالی سرکل کے زونل چیئرمین ملک نور محمد بھریوں نے کہاکہ نجکاری کسی صورت بھی ملکی مفاد میں نہیں ہے ،کسی صورت نجکاری نہیں کرنے دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں