بچوں کو معذوری سے بچائیں،پولیو ڈراپس پلائیں،مرتضیٰ

بچوں کو معذوری سے بچائیں،پولیو ڈراپس پلائیں،مرتضیٰ

اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف علاقوں میں جا کر عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا

بھیرہ(نامہ نگار) 5 سال یا اس سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے چک مبارک ،اتمان سید پور اور وزیدی کا دورہ کیا اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں بعد ازاں انہوں نے شہر میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ، قیمتوں کے کنٹرول اور عوامی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کر کے لوٹ مار میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں