اے ڈی سی جی کی پو لٹری فارمز ایسوسی ایشن ،لائیوسٹاک افسروں سے میٹنگ

 اے ڈی سی جی کی پو لٹری فارمز ایسوسی  ایشن ،لائیوسٹاک افسروں سے میٹنگ

اے ڈی سی جی نے پو لٹری فارمز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور محکمہ لا ئیو سٹاک کے افسران سے پو لٹری کے ریٹس سے متعلق میٹنگ کی

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) اس موقع پر ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع السلا م نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ پو لٹری کے ریٹس سرگودہا ڈویژن کے اضلاع سرگودہا ، خوشاب ، بھکر کے ساتھ موازنہ کر کے رکھے جاتے ہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل اعجاز احمد جوئیہ نے ہدایت کی کہ مرغی کے گوشت کے مقرر کر دہ نر خوں پر محکمہ لا ئیو سٹاک کے افسران اورپولٹری فارمز ایسو سی ایشن کے نمائندگان مکمل عملدرآمد کروائیں ۔مقرر کر د ہ ریٹس سے تجاوز کر نیوالوں کے خلاف سخت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں