تجاوزات کیخلاف آپریشن ،دکانداروں کا عملہ پر تشدد

 تجاوزات کیخلاف آپریشن ،دکانداروں کا عملہ پر تشدد

لیاقت مارکیٹ میں لڑائی مارکٹائی ،2دکاندار گرفتار اور رہا کر دئیے,مجموعی طور پر چار دوکانیں سیل ،85کو جرمانے ،50کو فائنل نوٹس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران لیاقت مارکیٹ کے د کانداروں نے عملہ انکروچمنٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، دو د کانیں سیل کرکے دوافراد پکڑ لئے گئے ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بھی شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا، اس دوران مجموعی طور پر چار دوکانیں سیل کی گئی جبکہ ہزار وں روپے جرمانہ وصول اور 85 دوکانیں کو تین ،تین ہزار روپے کی جرمانہ کی چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ، فاطمہ جناح روڈ کے 50دوکانداروں کو ازخود تجاوزات ختم کرنے کے فائنل نوٹس جاری کئے گئے ،لیاقت مارکیٹ کے دوکانداروں نے کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے عملہ انکروچمنٹ سے جھگڑا شروع کر دیا، اس موقع پر فریقین نے تھپڑوں اور گھونسوں سے ایک دوسرے کی واضع کی، اطلاع ملتے ہی مزید عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا عملہ دو افراد کو پکڑ کر دفتر لے گیا جنہیں بعدازاں چھوڑ دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں