احساس رجسٹریشن سنٹر پر سہولیات کا فقدان,خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا

احساس رجسٹریشن سنٹر پر سہولیات کا فقدان,خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا

سایہ دار جگہ اور نہ پانی ،دور دراز کے علاقوں سے آئی خواتین گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہنے کے بعد مایوس واپس،عملہ تعاون نہیں کرتا،وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے احساس پروگرام رجسٹریشن سنٹر پر سہولیات کا فقدان ،دور دراز سے رجسٹریشن کے لئے آئی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ کئی کئی گھنٹے شدید گرمی میں لائنوں میں کھڑے رہنے کے بعد مایوس ہو کر گھروں کو لوٹنے لگیں تفصیل کے مطابق سرگودھا ڈیفنس حال میں قائم کئے گئے احساس پروگرام رجسٹریشن سنٹر پر سہولیات کے فقدان نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔دور دراز سے رجسٹریشن کے لئے آئی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ سینکڑوں کی تعداد میں آئی خواتین شدید گرمی و حبس میں کئی کئی گھنٹے لائن میں کھڑے رہنے کے بعد مایوس ہو کر واپس گھروں کو لوٹنے لگی جبکہ احساس سنٹر پر موجود رجسٹریشن عملہ خواتین کی داد رسی کے بجائے طفل تسلیاں دے کر وقت گزاری میں مصروف دیکھائی دینے لگا۔جس سے رجسٹریشن کا عمل سست روی کا شکار ہو گیااس موقع پر خواتین کا کہنا تھا ہم صبح سے گھر کا تمام کام کاج چھوڑ کر رجسٹریشن کے لئے دور دراز سے کرائے بھر کر سنٹر پر آتی ہیں مگر یہاں پر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوتی کئی کئی گھنٹے لائنوں میں کھڑے رہنے کے واپس گھروں میں لوٹ جاتی ہیں۔عملہ کے ملازمین کسی طور پر بھی ہماری بات نہیں سنتے ۔شدید گرمی میں نہ بیٹھنے کے لئے کوئی سایہ دار جگہ اور نہ پانی مہیا کیا گیا ہے اس موقع پر خواتین نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار باور وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ ہماری مشکلات کو ختم کیا جائے اور سنٹر پر تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں