اشیا ء کا از سر نو تعین کر کے نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا

 اشیا ء کا از سر نو تعین کر کے نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا

دکانداروں کوطے شدہ نر خوں پراشیاء کی فر وخت یقینی بنانیکی ہدایت

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرخوشاب محمد حمز ہ سا لک نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے دکا نداروں اور تا جر وں سے کہا کہ اجلا س میں آ پ کی مشا ورت اور ملحقہ و ارد گر د کے اضلا ع سے جا ری ہو نے والی پر ائس لسٹوں کا موا زنہ کر کے ضرور ی بنیا دی اشیاء کے نر خ مقر ر کئے جا تے ہیں۔لہذا آ پ پر ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ اجلا س میں طے شدہ نر خوں کے مطا بق اشیاء کی فر وخت کو یقینی بنائیں تاکہ چیکنگ کے دوران دو کانداروں کو اپنے خلا ف کسی قا نونی چا رہ جو ئی کا سا منا نہ کر نا پڑ ے ۔عوام کو کھا نے پینے کی بنیا دی اشیا ء ارزا ں نر خوں پر فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے مختلف اشیا ء کا از سر نو تعین کر کے نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے ۔ دوکا نداروں کو متنبہ کر دیا گیا ہے کہ کو ئی بھی دکا ندارمقررہ نر خوں سے زائد اشیا ء فروخت نہیں کرسکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں