ضلع سرگودھا میں پولیو مہم کا 100 فیصد ہدف حاصل

ضلع سرگودھا میں پولیو مہم کا 100 فیصد ہدف حاصل

5 لاکھ 26ہزار 386 بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سرگودہا نائلہ باقر کی نگرانی میں ضلع میں پولیو مہم کا ہدف 100 فیصد حاصل کر لیا گیاہے جبکہ مہم کے چار یوم کے دوران مجموعی طور پانچ لاکھ 26ہزار 386 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ہدف کا100فیصد حاصل کر لیاگیاہے ۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایاگیاکہ مہم کے دوران عدم دستیاب77ہزار 765 بچوں میں سے 66ہزار 79 بچوں کو تلاش کر کے انہیں پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے ہیں جبکہ آگاہی مہم کی کامیابی کے باعث کوئی انکاری بچہ بھی باقی نہیں بچا ۔اجلاس کے دیگر شرکاء میں سیکرٹری ڈی آرٹی اے فاروق حیدر عزیز ’ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اقبال وڑائچ ’ قاری وقار عثمانی اور متعلقہ محکموں کے افسران ونمائندے شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیاکہ تحصیل بھیرہ میں مہم کے دوران ابتک 45 ہزار 947 ’ تحصیل بھلوال میں 50 ہزار 156 ’ تحصیل کوٹ مومن میں 64ہزار 805 ’ تحصیل ساہیوال میں47ہزار543’ تحصیل سرگودہا میں دو لاکھ 17ہزار195 ’ تحصیل شاہپور میں 48 ہزار 203 اور تحصیل سلانوالی میں 52ہزار537 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں