ہرنولی کو گیس کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت : رانا عرفان
پپلاں کے نواحی علاقہ ہرنولی کو سوئی گیس کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے
میانوالی ( نامہ نگار ) ان خیالات کا اظہار رانا عرفان صدر پریس کلب،سابق صدر انجمن تاجران ہرنولی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل پپلاں سے چندکلو میٹر کے فاصلہ پر ہرنولی شہر جہاں پر دانش سکول سسٹم اور عدالت عالیہ جوڈیشنل کمپلیکس بھی قائم ہے ایک لاکھ کی آبادی پر محیط اور وزیر اعظم جناب عمران خان کا آبائی علاقہ اس دور میں بھی سوئی گیس سے محروم ہے اعلیٰ عدالت کے ججز اور دانش سکول کے پرنسپل اور پروفیسرز اور عوام سوء گیس کے نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔