کندیاں : یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول دالیں آٹا گھی ناپید

 کندیاں : یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول دالیں آٹا گھی ناپید

حکومت کی جانب سے ریلیف دینے کے وعدے دھرے رہ گئے

کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں یوٹیلیٹی سٹور پر چاول دالیں آٹا گھی چینی سمیت دیگر روزمرہ کی اشیاء خوردونوش ناپید ہوگئیں حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اربوں روپے کی سبسڈی کی ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پا رہے شہری شدید گرمی کے موسم میں کڑی دھوپ میں قطاروں میں لگ کر اشیائے خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت یوٹیلیٹی سٹوروں کے ذریعہ سے عوام کو سستی اور میعاری اشیاء کی فراہمی ممکن نہیں بنا سکتی تو حکومت کو چاہیے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں کو اربوں روپے کی سبسڈی دینے کی بجائے انہیں بند کر دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں